فضل الرحمن کے والد مفتی محمود ڈیرہ اسمعیل خان میں چند کنال اراضی کے مالک تھے۔ جب جمعیت ان کے ہاتھوں سے نکل کر فضل الرحمن کو ملی تو وہ چند کنال کچھ عرصے میں 17 ہزار کنال تک پہنچ گئے۔
نیب دستاویزات کے مطابق اسلام آباد اور ڈیرہ اسماعیل خان میں رہائشی جائیدادوں سے لے کر دبئی میں اپارٹمنٹس تک، ریکارڈ میں طور پر وسیع اثاثوں کا نیٹ ورک بیان کیا گیا ہے۔ اس میں مشکوک سرکاری زمینوں کی الاٹمنٹ، اسلام آباد میں 3 ارب روپے کا پراپرٹی ٹرانزیکشن اور فرنٹ مینز کے نام پر 17 ہزار کنال سے زائد زمین کا ذکر بھی شامل ہے۔ ان کے علاوہ بنوں روڈ پر ان کے بھائیوں کے لیے بنگلوں کی تعمیر، شوگر مل کا حصول یا قیام اور 300 کنال زرعی زمین کی خریداری بھی شامل ہیں۔
نیب دستاویزات کے مطابق تقریباً 3,640 کنال اراضی اور متعلقہ جائیدادیں مولانا فضل الرحمان اور ان سے منسلک افراد کے نام یا کنٹرول میں ہیں جب کہ تقریباً 17,192 کنال اراضی فضل الرحمن کے فرنٹ مینوں کے نام پر درج ہے۔ یہ زیادہ تر ڈیرہ اسماعیل خان اور آس پاس کے علاقوں میں ہے۔
17,192 کنال کی کچھ تفصیل درج ذیل ہے۔
حاجی جلال خان وزیر تقریباً 714 کنال اور 15.5 مرلہ۔
گل اصغر وزیر تقریباً 16,257 کنال (بشمول 107 کنال مبینہ غیر قانونی قبضے کی اراضی)۔
ایک اور فرد (کرا یا مشابہ نام) تقریباً 221 کنال اراضی اور 2 بنگلے، جو لطف الرحمان کے زیر استعمال ہیں۔
تفتیش میں ڈیرہ اسماعیل خان کی کلاچی میں سرکاری زرعی زمین غیر قانونی طور پر منتقل کرنے کا معاملہ بھی دیکھا جائیگا۔ ان کے علاوہ اسلام آباد کے سیکٹر ایف-8 میں ایک بنگلہ، ڈیرہ اسماعیل خان میں دو گھر اور ایک پلاٹ، پشاور، کراچی اور کوئٹہ میں کئی فلیٹس اور دکانیں، اور دبئی میں ایک اپارٹمنٹ ان جائدادوں میں شامل ہیں۔
اضافی اثاثوں میں پنیالہ میں ایک گھر اور پانچ ایکڑ زمین، عبد الخیل میں گھر، مدرسہ اور پانچ ایکڑ زمین، اور شورکوٹ میں اسی قسم کی جائیدادیں شامل ہیں۔
ڈیرہ اسماعیل خان کے ڈپٹی کمشنر آفس کے پرانے ریکارڈ میں عبد الخیل، پہاڑ پور میں 15 لاکھ روپے مالیت کا ایک گھر اور شورکوٹ میں 25 لاکھ روپے مالیت کی ایک رہائش گاہ کی نشاندہی کی گئی۔ ملحقہ پانچ کنال پلاٹ (تخمینہ 7 لاکھ روپے) پر دو اضافی گھر بھی موجود ہیں۔
Source: پی کے آبزرور
No comments yet. Start the discussion.