پشاور میں نکاسی آب کا نظام تیزی سے بڑھتی آبادی اور غیر منصوبہ بند تعمیرات کے باعث شدید دباؤ کا شکار ہو چکا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق شہر کے اہم ڈرینج چینلز اور نالوں پر سرکاری و نجی عمارتوں کی بڑی تعداد قائم ہو چکی ہے۔ صرف شاہی کھاتھا نالے کے اوپر ہی تقریباً 239 سرکاری اور 234 نجی عمارتیں تعمیر ہو چکی ہیں، جس سے پانی کے قدرتی بہاؤ میں رکاوٹ پیدا ہوئی اور شہری سیلاب کے خطرات بڑھ گئے ہیں۔
ماہرین کے مطابق پشاور میں آبادی گزشتہ دو دہائیوں میں تقریباً دوگنی ہو چکی ہے جبکہ شہر کا ڈرینج نظام کئی دہائیوں پرانا ہے اور اسے جدید ضروریات کے مطابق توسیع نہیں دی گئی۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ شہر میں 155 غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز قائم ہو چکی ہیں جبکہ نکاسی آب اور شہری منصوبہ بندی کے کئی ماسٹر پلان تیار ہونے کے باوجود ان پر عملی عملدرآمد نہیں ہو سکا۔
UR