TopicLogs.com
🌐 En
خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کی بدترین کارکردگی اور کرپشن — #341 —

خیبر پختونخوا میں 1.7 ارب روپے کا لکڑی اسکینڈل

Shahid Ullah Log by: Shahid Ullah
یکم ستمبر 2025 کو سامنے آنے والی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا میں تقریباً 1.7 ارب روپے مالیت کے غیر قانونی لکڑی اسکینڈل کا انکشاف ہوا۔ تحقیقاتی دستاویزات کے مطابق 2.3 ملین مکعب فٹ لکڑی مختلف جنگلاتی علاقوں سے غیر قانونی طور پر کاٹی گئی۔ مجموعی طور پر 370 کیسز کا جائزہ لیا گیا جن میں 111 میں سنگین خلاف ورزیاں، 91 میں معمولی خامیاں جبکہ 168 کیسز درست پائے گئے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ منظور شدہ ورکنگ پلان اور مارکنگ کے قواعد کی خلاف ورزی کی گئی، جس سے جنگلاتی وسائل کو شدید نقصان پہنچا۔ اس اسکینڈل میں تقریباً 140 سرکاری افسران اور اہلکاروں کو ملوث قرار دیا گیا ہے، جن کے خلاف شوکاز نوٹس اور چارج شیٹس جاری کی گئی ہیں جبکہ بعض کیسز نیب اور اینٹی کرپشن حکام کو بھی بھیجے گئے۔ رپورٹ کے مطابق 2021 سے 2024 تک نگرانی کا نظام مؤثر نہ ہونے کے باعث غیر قانونی کٹائی میں اضافہ ہوا، اور نگرانی بحال ہونے پر یہ بے ضابطگیاں سامنے آئیں۔
✔️ Useful (0)
Source
Back to topic Home
Earn by adding a log
This is an evidence-based platform. Add your own log to this topic in 3–5 minutes.
0.35 USD per approved log
• Approval required before it becomes public.