TopicLogs.com
🌐 English
پاکستانی سیاستدانوں کی مالی حیثیت سیاست میں آنے سے پہلے اور اب — #243 —

اسد قیصر: راہنما تحریک انصاف

Abdullah Gul Log by: Abdullah Gul
اسد قیصر نے 1995ء میں یونیورسٹی آف پشاور سے بی اے کی ڈگری حاصل کی۔ اس کے بعد انہوں نے صوابی کے علاقے زیدہ میں "قائد اعظم پبلک سکول" کی بنیاد رکھی۔ یہ سکول ان کی آمدنی کا بنیادی ذریعہ رہا تھا۔ 1996ء میں وہ پی ٹی آئی میں شامل ہوئے۔ بطور سپیکر قومی اسمبلی اس نے اپنے اثاثے 8 کروڑ روپے ڈکلئیر کیے۔ لیکن ان کے بارے میں رپورٹس ہیں کہ وہ بھی دیگر سیاستدانوں کی طرح اپنی دولت چھپاتے ہیں۔ ان کا صرف بنی گالہ کا گھر 35 کنال پر محیط ہے جہاں کنال 5 سے 10 کروڑ روپے کا ہے۔ اس کے علاوہ وہ ایف 9 کلب کے بھی مالک ہیں جو اس کے بھائی کے نام پر ہے۔ یوں وہ اس وقت اربوں روپے اثاثوں کے مالک ہیں۔
✔️ Useful (0)
Back to topic Home
Earn by adding a log
This is an evidence-based platform. Add your own log to this topic in 3–5 minutes.
0.30 USD per approved log
• Approval required before it becomes public.