2018ء میں عثمان بزدار نے اپنے اثاثے 8 لاکھ روپے ڈکلیئر کیے تھے۔ وزیراعلی پنجاب بننے کے بعد عثمان بزدار نے اپنے دور حکومت میں تقریباً 10.31 ارب روپے کے اثاثے بنائے۔ بزدار نے ملتان میں 4 ایکڑ کا اسپینش ولا 70 کروڑ روپے میں خریدا، ٹونسا میں 5500 کنال زمین تقریباً 5 ارب روپے میں حاصل کی اور اپنے آبائی علاقے میں ٹائل فیکٹری بھی بنائی۔ اس کے علاوہ ان کے بہنوئی دوست محمد بزدار نے ملتان میں 10 سے 15 پلاٹس (ہر ایک 4 کنال) تقریباً ایک ارب روپے میں خریدے، جبکہ قریبی دوست جاوید قصیرانی نے بحرین میں ایک ارب روپے کی سرمایہ کاری کی جو عثمان بزدار کی ہی بتائی جارہی ہے۔
بزدار نے اپنے آبائی علاقے میں سڑک بنوا کر زمین کی قیمت 2.5 ارب روپے تک بڑھا دی، جبکہ ان کے فرنٹ مین اور بھائیوں نے بھی کئی کنال زمین خرید لی۔
UR
No comments yet. Start the discussion.