1965 کی جنگ میں پاکستان اور بھارت کا فتح کیا گیا کل… | TopicLogs
TopicLogs.com
🌐 English
Topicپاک بھارت جنگ 1965 کا فاتح پاکستان
UR

1965 کی جنگ میں پاکستان اور بھارت کا فتح کیا گیا کل علاقہ

آپریشن گرینڈ سلیم میں پاک فوج انڈین فوج کو پیچھے دھکیلتے ہوئے ان کے ڈیوژن ہیڈ کواٹر تک پہنچ گئی۔ خطرہ ہوگیا کہ مقبوضہ کشمیر کے کچھ علاقے انڈیا کھو دے گا۔
تب انڈیا نے لاہور اور سیالکوٹ کے محاذ پر رات کی تاریکی میں بغیر کسی اعلان جنگ کے پوری قوت سے حملہ کر دیا۔ اسی لیے کہا جاتا ہے کہ انڈیا نے کشمیر سے دباؤ ہٹانے اور رن کچھ کا بدلہ لینے کے لیے بین الاقوامی سرحد عبور کی تھی۔

یعنی ان دو محاذوں پر اسے شکست ہورہی تھی۔ جہاں تک لاہور اور سیالکوٹ کی بات ہے تو انڈیا اور بی بی سی جیسے نام نہاد آزاد ذرائع دعوی کرتے ہیں کہ انڈیا نے پاکستان کا کل 3900 مربع کلومیٹر علاقہ فتح کیا تھا۔ جب کہ ویکیپیڈیا 1840 مربع کلومیٹر بتاتا ہے۔

لاہور کا کل رقبہ 1772 مربع کلومیٹر ہے۔ جب کہ سیالکوٹ کا کل رقبہ چونڈہ کو ملا کر بھی 90 مربع کلومیٹر سے کم ہے۔ تو کیا انڈیا نے یہ دونوں شہر فتح کر لیے تھے جب کہ جنگ صرف بی آر بی نہر اور چونڈہ تک محدود رہی؟

ان دونوں شہروں کا یہ سارا محاذ جنگ تو 50 مربع کلومیٹر بھی نہیں بنتا۔

یہ تمام ذرائع تسلیم کرتے ہیں کہ پاک فوج نے کشمیر کے محاذ پر 540 مربع کلومیٹر کا علاقہ فتح کیا تھا۔ نیز پاک فوج نے لاہور کے محاذ پر کھیم کرن میں پیش قدمی کی تھی اور مونا بھاؤ ریلوے سٹیشن پر قبضہ کر لیا تھا۔ صرف مونا بھاؤ کا رقبہ 4000 مربع کلومیٹر ہے۔

یہ آزاد ذرائع کہتے ہیں کہ عین جنگ کے دوران پاکستان نے جس علاقے میں سب سے زیادہ پیش قدمی کی تھی وہ رن کچھ ہے جس کا اکثر علاقہ پاک فوج نے فتح کر لیا گیا تھا۔ رن کچھ 20،000 مربع کلومیٹر ہے جس کا آدھا علاقہ بھی پاک فوج نے فتح کیا ہو تو یہ تقریباً 10،000 مربع کلومیٹر بنتا ہے۔ یوں پاک فوج کا فتح کیا گیا مجموعی علاقہ کم از کم 15000 مربع کلومیٹر ہونا چاہئے۔

شائد اسی لیے انڈینز کی اپنی کتابوں کے مطابق انڈین آرمی چیف گھبراہٹ میں پسپائی پر تیار ہوچکا تھا اور دریائے بیاس کو سرحد بنانے پر آمادہ تھا۔

Discussion

0 comments

No comments yet. Start the discussion.

Contribute to this timeline

Add a useful, evidence-based update to this topic.

Create accountLog in