فضل حکیم پی ٹی آئی کا ایم پی اے بننے سے پہلے قصائی تھا اور اس کی مینگورہ میں قصائی کی دکان تھی جہاں وہ خود بیٹھتا تھا۔ لیکن پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن جیتنے کے بعد وہ تیزی سے دولت مند ہوتا چلا گیا اور چند سال میں ارب پتی ہوگیا۔ وہ 2013 میں ایم پی اے بنے تب ان کے پاس کچھ نہیں تھا۔ لیکن 2018 تک اس نے کافی دولت اکھٹی کر لی جس کے بعد عمران خان نے اسکو دوبارہ ٹکٹ دیا اور جیتنے کے بعد اسکو جنگلات کا وزیر بھی بنایا۔ اس نے سوات کے اتنے جنگلات کاٹے کہ مسلسل شکایات پر آخر کار اسکو وہاں سے ہٹا کر فشریز کی وزارت دے دی گئی۔ اس کے بعد اسکو مالاکنڈ ڈیوژن کے لیے پی ٹی آئی کا صدر بنا دیا گیا۔
اس سارے عرصے میں اس قصائی اپنی کمائی گئی دولت سے والی سوات کا شاہی محل خرید لیا۔ سوات سرینا ہوٹل کو بھی لیز پر لینے کی کوشش کی۔ اس نے ایک بیورج فیکٹری اور 3 ریسٹورینٹس بھی خرید لیے۔ آخری الیکشن میں اس نے خود اپنے اثاثے 5 ارب روپے ظاہر کیے ہیں۔ سوات میں لوگ فضل حکیم کو فضل حکیم امبانی کہتے ہیں۔
بہت سے لوگوں کے مطابق یہ صرف معلوم دولت ہے۔ اس سے کئی گنا زیادہ دولت اس نے چھپا رکھی ہے۔
UR
▧ 2 media


No comments yet. Start the discussion.