سوشل میڈیا پر کچھ افغان پروپیگنڈا اکاؤنٹس نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دعویٰ کیا گیا کہ پاکستان-افغانستان سرحد پر باڑ ہٹائی جا رہی ہے اور گھدوانہ انکلیو میں صورتحال تبدیل ہو چکی ہے۔
حقیقت میں یہ ویڈیو حالیہ نہیں بلکہ اس وقت کی ہے جب پاکستان سرحدی باڑ کی تعمیر کر رہا تھا۔ پرانی ویڈیو کو موجودہ حالات کے ساتھ جوڑ کر گمراہ کن تاثر دیا گیا۔
زمینی حقیقت یہ ہے کہ تقریباً 32 مربع کلومیٹر پر مشتمل گھدوانہ انکلیو پاکستان کے کنٹرول میں ہے اور اس علاقے کو باقاعدہ باڑ لگا کر محفوظ کیا جا چکا ہے۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر پھیلایا گیا دعویٰ حقیقت کے برعکس ہے اور صرف غلط فہمی پیدا کرنے کے لیے استعمال کیا گیا۔
UR
▧ 1 media
