فروری 2025 میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کے دورہ برطانیہ کے دوران سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ایک بڑے ہجوم کو پاکستان تحریک انصاف کے جھنڈے اٹھائے مارچ کرتے ہوئے دکھایا گیا۔ اس ویڈیو کے ساتھ یہ دعویٰ کیا گیا کہ یہ لندن میں آرمی چیف کے خلاف ہونے والا احتجاج ہے اور بیرون ملک پاکستانی ان کے دورے کے خلاف مظاہرہ کر رہے ہیں۔
تاہم تحقیقات سے یہ دعویٰ غلط ثابت ہوا۔ AFP Fact Check کے مطابق یہ ویڈیو دراصل لندن کی نہیں بلکہ Brescia میں نومبر 2024 میں ہونے والے ایک احتجاج کی تھی، جہاں پی ٹی آئی کے حامیوں نے عمران خان کی حمایت میں مظاہرہ کیا تھا۔
یہی ویڈیو پہلے ہی نومبر 2024 میں سوشل میڈیا پر اپلوڈ ہو چکی تھی، یعنی اس کا فروری 2025 کے واقعے سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ اس کے علاوہ Google Street View کے ذریعے ویڈیو میں موجود مقام کی نشاندہی بھی اٹلی کے شہر بریشیا سے ہوئی، جس سے اس دعوے کی مزید تردید ہو گئی۔
UR