تھرپاکر میں میٹھے پانی کی پائپ لائن — پیپلز پارٹی کی… | TopicLogs
TopicLogs.com
🌐 English
Topicپیپلز پارٹی کی کرپشن
UR ▶ Video

تھرپاکر میں میٹھے پانی کی پائپ لائن

سندھ کے ضلع تھرپارکر کی تحصیل نگرپارکر کے لوگوں کو میٹھے پانی کی فراہمی کیلئے 46 کروڑ روپے کی لاگت سے 54 کلومیٹر کی پائپ لائن بچھانے کا کام سال 2010 میں شروع کیا گیا لیکن کرپشن اور بدانتظامی کی وجہ سے وہ سال 2020 میں مکمل ہوا۔ اس تاخیر کی وجہ سے درمیان کے 6 کلومیٹر کا پائپ زنگ لگنے سے گل گیا اور یوں پانی فراہم نہیں کیا جا سکا- پھر سال 2023 میں پانی کی پائپ لائنز کے مزید منصوبے بنے اور ان میں مذکورہ لائن کے 6 کلومیٹر حصّے کو نئے پائپ سے تبدیل کرنے کو بھی شامل کر دیا گیا- اب مزید 3 سال گزر چکے ہیں لیکن پائپ کے اس حصّے کو دوبارہ ڈالنے کے دور دور تک کوئی آثار نہیں- کچھ مبصرین کی رائے ہے کہ وہ رقم بھی کرپشن کی نظر ہوچکی ہے۔

Video

▶ Watch on X / Twitter

Discussion

0 comments

No comments yet. Start the discussion.

Contribute to this timeline

Add a useful, evidence-based update to this topic.

Create accountLog in