TopicLogs.com
🌐 En
پاکستانی عدلیہ کے قانون اور آئین سے ماورا فیصلے — #404 —

مخصوص نشستوں (خواتین اور اقلیتوں کی ریزروڈ سیٹس) کا وہ فیصلہ

M Sarim Khan Log by: M Sarim Khan
12 جولائی 2024 کو سپریم کورٹ کے 13 رکنی فل کورٹ نے 8-5 کے تناسب سے سنی اتحاد کونسل کی درخواست پر الیکشن کمیشن آف پاکستان کے 1 مارچ 2024 کے فیصلے اور پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے پی ٹی آئی کو 77 مخصوص نشستوں کا حقدار دیا۔ نظرثانی بینچ (اور کئی قانونی ماہرین) کے مطابق یہ فیصلہ آئین کے آرٹیکل 51(6)، 106 اور الیکشن ایکٹ 2017 کی شقوں سے متصادم تھا، کیونکہ الیکشن ایکٹ اور رولز کے مطابق مخصوص نشستیں صرف ان سیاسی جماعتوں کو ملتی ہیں جو عام نشستوں پر انتخابی نشان کے ساتھ حصہ لیں اور متناسب نمائندگی کے اصول پر الاٹ ہوں۔ پی ٹی آئی کا انتخابی نشان 2024 الیکشن سے پہلے ہی ختم کر دیا گیا تھا۔ فیصلے میں آرٹیکل 187 کا استعمال کرتے ہوئے پی ٹی آئی کو ریلیف دیا گیا، حالانکہ پی ٹی آئی نہ فریق تھی نہ درخواست گزار۔ ECP کے رول 94 کو آئین سے متصادم قرار دیا گیا، لیکن نظرثانی بینچ نے کہا کہ یہ تشریح دراصل آئین کی "از سر نو تحریر" (rewriting) تھی، جو عدالت کے دائرہ اختیار سے باہر ہے۔
✔️ Useful (0)
ڈان نیوز
Back to topic Home
Earn by adding a log
This is an evidence-based platform. Add your own log to this topic in 3–5 minutes.
0.10 USD per approved log
• Approval required before it becomes public.