پی ٹی آئی امریکہ کا عہدیدار وقار خان نامی اکاؤنٹ ایک ویڈیو شیئر کرتا ہے جس میں دعوی کرتا ہے کہ پاکستانی فوج نے چھوٹے بڑے ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے بلوچستان میں ایک مسجد کو شہید کردیا ہے۔
جبکہ یہ شہید مسجد کی فوٹو سن 2016 نائجیریا کے علاقے BOKO HARAM کی ہے جس پر حملے مین نائجیریا کا سینئر فوجی عہدیدار بھی مارا گیا تھا۔ اس کا پاکستان سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں ہے۔
مزید وہ یہ بھی لکھتا ہے کہ فوج نے دعوی کیا ہے کہ اس مسجد میں دہشتگرد تربیت لے رہے تھے لیکن مقامی لوگوں کیمطابق یہاں کسی مسلح گروہ کی موجودگی نہیں تھی۔ تاکہ کسی کا اس طرح دھیان ہی نہ جائے کہ تصویر یا خبر سو فیصد جعلی بھی ہوسکتی ہے۔
نہ یہ مسجد پاکستان کی ہے، نہ پاکستان میں ایسا کوئی واقعہ ہوا ہے اور نہ فوج نے یا مقامیوں نے ایسا کوئی بیان دیا ہے۔ بظاہر پی ٹی آئی کی اس پوسٹ کا مقصد پاک فوج کے خلاف جاری خوارج کی جنگ کو ایندھن فراہم کرنا تھا تاکہ ان کے اس بیانیے کو تقویت ملے کہ پاک فوج مرتد اور اسلام دشمن فوج ہے اور انکو قتل کرنا جہاد ہے۔
UR
▧ 2 media


No comments yet. Start the discussion.