نجم سیٹھی عام انتخابات 2013 سے قبل پنجاب کے نگراں وزیر اعلیٰ بنے تھے، الیکشن کے بعد پنجاب سے مسلم لیگ (ن) کی کامیابی کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے الزام عائد کیا کہ نجم سیٹھی نے مسلم لیگ کو 35 نشستوں پر کامیاب کروایا جس کو 35 پنکچر کا نام دیا گیا۔ یعنی نجم سیٹھی نے 35 نشتوں پر دھاندلی کروائی۔
اس کے جواب میں نجم سیٹھی نے عمران خان کو کسی بھی عدالتی کمشین کے سامنے پیش ہونے کی پیشکش کی۔ ساتھ ہی اس معاملے پر عمران خان کو عدالت لے جانے کا اعلان کیا کہ مجھ پر لگا گیا الزام ثابت کریں۔
نجم سیٹھی کے اس اعلان کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے پنجاب کے نگراں وزیر اعلیٰ نجم سیٹھی پر لگائے جانے والے الزام کے حوالے سے کہا ہے کہ 35 پنکچر کا بیان ایک سیاسی بات تھی یعنی جھوٹ تھا۔ بعد میں یہ بھی کہا کہ میں نے تو بریگیڈیئر سیمسن سے سنا تھا۔