بھارتی یوٹیوبر کا ٹی ٹی پی اور طالبان گٹھ جوڑ کا… | TopicLogs
TopicLogs.com
🌐 English
Topicافغانستان کی دہشتگردوں کی سرپرستی
UR ▶ Video

بھارتی یوٹیوبر کا ٹی ٹی پی اور طالبان گٹھ جوڑ کا انکشاف

ایک بھارتی یوٹیوبر نے دعویٰ کیا ہے کہ صوبہ کنڑ کے سرحدی علاقے کے دورے کے دوران ٹی ٹی پی (TTP) سے منسلک افراد نے اس سے رابطہ کیا۔ کالعدم تنظیم کے انٹیلی جنس یونٹ کے ایک اہلکار نے اس کا نمبر لیا اور اسی رات فون پر رابطہ کیا۔ تاہم واقعے کے فوراً بعد افغان طالبان حکام نے مداخلت کرتے ہوئے یوٹیوبر کو اس علاقے سے دوسری جگہ منتقل کر دیا۔
افغان طالبان ٹی ٹی پی کے وجود سے انکاری ہیں جبکہ یہ انڈین یوٹیوبر بتا رہا کہ کنٹر میں ٹی ٹی پی والے سرگرم ہیں انہوں نے اس سے فون نمبر بھی لیا۔ ​اس واقعے نے افغان طالبان اور کالعدم دہشت گرد تنظیموں کے درمیان رابطوں اور ہم آہنگی مزید واضح کر دیا ہے۔
ایک ہندوستانی یوٹیوبر افغانستان کے اندر جاکر یہ پول کھول رہا ہے کہ وہاں طالبان کی ناک کے نیچے ٹی ٹی پی کتنی فعال ہے، تو پھر کابل سے یہ جھوٹا دعویٰ کیوں کیا جاتا ہے کہ افغان سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہیں ہوتی؟

Video

▶ Watch on X / Twitter

Sourceٹویٹر

Discussion

0 comments

No comments yet. Start the discussion.

Contribute to this timeline

Add a useful, evidence-based update to this topic.

Create accountLog in