TopicLogs.com
🌐 En
خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کی بدترین کارکردگی اور کرپشن — #348 —

خیبر پختونخوا: ڈی آئی خان DHQ ہسپتال میں 44 کروڑ 10 لاکھ روپے کی مالی بے ضابطگیاں

Shahid Ullah Log by: Shahid Ullah
29 جون 2025 کی رپورٹ کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان DHQ ہسپتال میں آڈٹ کے دوران Rs441 million (44 کروڑ 10 لاکھ روپے) کی مالی بے ضابطگیاں سامنے آئیں۔ ایک فارماسسٹ پر Rs130.54 million کی ادویات چوری کر کے فروخت کرنے، Rs40.31 million کی اضافی ادویات غیر قانونی طور پر بیچنے اور Rs20.50 million مالیت کی دوسری سرکاری سپلائی غلط استعمال کرنے کا الزام ہے۔ اسی آڈٹ میں CT اسکین معاہدے میں Rs80.39 million کی غیر قانونی سبسڈی، ایک ڈائریکٹر کی جانب سے Rs30 million تنخواہوں و الاؤنسز کی مشکوک وصولی، Rs50 million کے سولر سسٹم اور Rs6.8 million کی ادویات کی خریداری میں ضابطہ خلافیاں بھی شامل ہیں۔ اس سے سے صوبائی صحت نظام اور مالی کنٹرول کے نظام پر سوالات مزید بڑھ گئے ہیں
✔️ Useful (0)
Source
Back to topic Home
Earn by adding a log
This is an evidence-based platform. Add your own log to this topic in 3–5 minutes.
0.35 USD per approved log
• Approval required before it becomes public.