TopicLogs.com
🌐 English
Topicمسنگ پرسنز قرار دیے گئے افراد جن کا تعلق بعد ازاں مسلح نیٹ ورکس سے سامنے آیا
UR ▧ 3 media

شہزاد بلوچ

شہزاد بلوچ کو بلوچ یکجہتی کمیٹی نے مسنگ پرسن ظاہر کر کے مبینہ طور پر 4 جون 2022 کو قلات سے اغواء ہونے کا دعوٰی کیا تھا اور رہائی کیلئے بلوچ یکجہتی کمیٹی و دیگر تنظیموں نے احتجاج بھی ریکارڈ کروائے۔ حقیقت میں شہزاد بلوچ مسلح دہشت گرد تنظیم بی ایل سے تعلق رکھتا تھا اور یہ اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ 12 جولائی 2022 کو لیفٹنٹ کرنل بیگ مرزا اور اس کے کزن کو فیملی کے سامنے جب وہ زیارت سے واپس کوئٹہ سفر کررہے تھے اغواء کیا اور دونوں کو شہید کردیا۔ لیفٹنٹ کرنل بیگ مرزا اور اس کے کزن کی بازیابی کیلئے سیکورٹی فورسز نے خفیہ معلومات پر زیارت میں کاروائی عمل میں لائی تھی جس کے نتیجہ میں تقریبا 9/10 دہشتگرد مارے گئے تھے اسی دوران لیفٹنٹ کرنل بیگ مرزا نے جام شہادت نوش کیا۔ بازیابی کیلئے کیے گئے آپریشن کے دوران شہزاد بلوچ ہلاک ہوا۔ اس کی ہلاکت پر بی ایل اے نے فخر کیا اور اس کی قبر پر بی ایل اے کا جھنڈا بھی لہرایا۔

Images

Contribute to this timeline

Add a useful, evidence-based update to this topic.

Create accountLog in
Link copied