ویسٹ انڈیز کے لیجنڈری بلے باز برائن لارا کا 2004 میں انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ کرکٹ میں ایک اننگ میں 400 ناٹ آؤٹ اسکور کرنا آج بھی کرکٹ تاریخ کا سب سے بڑا انفرادی کارنامہ ہے۔ یہ واحد موقع ہے جب کسی بیٹسمین نے ٹیسٹ کرکٹ میں چار سو رنز کی حد عبور کی۔
موجودہ دور میں جہاں ٹیسٹ میچز کم، ڈیکلریشنز جلدی اور ٹیم اسٹرٹیجی زیادہ محتاط ہو چکی ہے، کسی کھلاڑی کے لیے اتنا طویل قیام اور مسلسل اسکورنگ تقریباً ناممکن دکھائی دیتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ برائن لارا کا یہ ریکارڈ آج بھی ناقابلِ شکست ریکارڈز میں شمار ہوتا ہے۔