پنجاب حکومت نے طلباء کو الیکٹرک بائیکس دینے کا فیصلہ کیا۔ جس پر لاہور ھائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم عمل درآمد رکوانے کا حکم دیا اور ریمارکس دئیے کہ طلبہ کو الیکٹرک بائیکس دیں گے تو وہ ون ویلنگ کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ طالب علم لڑکیوں کے تعلیمی اداروں کے باہر جائیں گے۔
جج موصوف کا یہ فیصلہ اور ریمارکس میڈیا اور سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر باعث تنقید بنے اور عوام کی اکثریت نے اسکو عدلیہ کی انتظامی معاملات میں بے جا مداخلت قرار دیا۔